حیدرآباد۔27۔دسمبر (اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجروال نے آج کہا کہ وہ رام لیلا میدان میں منعقد شدنی انکے تقریب حلف برداری میں انکے دیگر ساتھیوں کی طرح وہ بذریعہ میٹرو وہ روانہ ہونگے۔صحافیوں کی جانب سے حلف برداری سے عین ایک دن قبل انکی موجودہ حالت سے متعلق پوچھے
گئے سوال کا جواب دیتے ہونے انہوں نے کہا کہ وہ بہت بڑی ذمہ داری کا احساس رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب مل کر کام کرنے کی صورت میں دنیا کو بھی بد لا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی تقریب حلف برداری میں کوئی وی آئی پیز نہیں ہونگے۔اروند کیجروال کے اس اقدام سے دہلی کے عوام میں موجودہ سیاسی نظام سے متعلق ایک نئی امید کی کرن پیدا ہو رہی ہے۔